کرائمز
پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ڈی پی او کا کرائم میٹنگ کا انعقاد
وہاڑی(حکیم شمعون نذیر کھوکھر)ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کے زیر صدارت پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے کرائم میٹنگ کا انعقاد کرائم میٹنگ کے دوران تمام ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا فردا فردا جائزہ لیا گیا کرائم میٹنگ کے دوران ملزمان کی گرفتاری، تفتیش مقدمات، پینڈنگ چالان اور کرائم کی صورتحال سمیت مختلف امور زیر بحث لائے گئے۔اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی محمد افضل نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اپنی کاروائیوں کو مزید بہتر کریں تاکہ عوام احساس تحفظ محسوس کریں عوام کی جان و مال اور عزت کا تحفظ ہماری کی اولین ترجیح ہے