کرائمز
خاتون مسجد میں نوزائیدہ بچے کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار
میاں چنوں(مرزا قمر شہزاد) نامعلوم خاتون مسجد میں نوزائیدہ بچے کو برہنہ حالت میں چھوڑ کر فرار، ہمسائیوں نے رونے کی آواز سن کر بچہ دیکھا تو پولیس کو کال کردی ، تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گاؤں میں نامعلوم خاتون بچے کو مسجد میں چھوڑ کر فرار ہوگئی، ہمسائیوں نے بچے کی رونے کی آواز سن کر پولیس کو اطلاع کر دی، تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بچے کو اپنی تحویل میں لے لیا بچے کی طبیعت نا ساز ہونے کی وجہ سے مقامی پولیس نے بچے کو فوراً تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا ایم ایس ڈاکٹر آصف منیر کے مطابق بچے کو طبی امداد مہیا کر دے دی گئی ہے اور اب بچے کی حالت بہتر ہے لاوارث بچے کی اطلاع پاکر متعدد لاولد فیملیز بچے کی کفالت لینے کیلئے ہسپتال پہنچ گئیں