کرائمز
ہارون آباد میں خاوند کا بیوی پر تشدد کا معاملہ، ملزم گرفتار
بہاولنگر(سید شہوارحسین) ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر ہارون آباد کی حدود میں خاوند کا بیوی پر تشدد کے معاملے پر ڈی پی او کامران اصغر کا فوری نوٹس پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے قلیل وقت میں ملزم کو گرفتار کر لیا، اس موقع پر ڈی پی او بہاولنگر کامران اصغر نے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم پر فوری ایکشن کو یقینی بنایا جا رہا ہے، متاثرہ کے ساتھ انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے،