سینئرصحافی رانا نصیر منج کی والدہ محترمہ قضاء الہی سے انتقال کرگئیں
رائیونڈ(شمشاد علی بھٹی سے) سینئرصحافی رانا نصیر منج کی والدہ محترمہ قضاء الہی سے انتقال کرگئیں ، مرحومہ صوم وصلاة کی پابند انتہائی نیک سیرت خاتون تھیں ، مرحومہ مرحوم رائےونڈ کی معروف سیاسی سماجی شخصیت سابق کونسلر رانا عبدالستار منج کی اہلیہ اور رانا شاھد خاں ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، رانا نصیراحمد خاں منج، رانا عباد خاں منج ، رانا اکرم خاں منج کی و الدہ تھیں ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں انکے عزیرو اقارب، لاہور بار کے وکلاء، تاجر برادری، کاشتکار زمیندار، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن، صحافی برادری سمیت مقامی سینکڑوں افراد نے مانگا روڈ پٹرول پمپ پر نماز جنازہ میں بھرپور شرکت ، مرحومہ کی بابا بہار شاہ رحمتہ اللہ علیہ قبرستان میں تجہیز وتفہیم کی گئی مرحومہ کی مغفرت کے لیئے ایک ساتھ سینکڑوں ہاتھ دعا کے لیئے اٹھے، اللہ رب العزت مرحومہ کی ا پنے پیارے حبیبﷺ کے صدقہ مغفرت فرما، بعد ازاں فرداً فرداً مرحومہ کے صاحبزادوں سے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو جوارحمت میں جگہ عطاء فرمائے ، آمین ثم آمین