علاقائی خبریں

مغرب کی مجرمانہ خاموشی ظلم کی تائید ہے:احمد فاروق ساہی

ڈسکہ(عشرت انصاری) سیاسی و سماجی رہنما و ڈائریکٹر اپنا ٹائون احمد فاروق ساہی نے کہا ہے کہ برادر اسلامی اور ہمسایہ ملک ایران پر اسرائیلی جارحیت پر مشتمل حملہ صرف ایک ملک پر نہیں پورے خطے کے امن پر کھلا حملہ ہے۔ قومی سلامتی صرف عسکری طاقت پر نہیں بلکہ مسلم امہ کو ٹیکنالوجی میں بھی پاکستان کے نقش قدم پر چلنا پڑے گا اعلی امیرانی قیادت کو نشانہ بناکر اسرائیل نے مشرق وسطی کو جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے جبکہ مغرب کی مجرمانہ خاموشی اس ظلم کی تائید ہے اقوام متحدہ اور اقوام عالم اپنی اہمیت اور حیثیت کھو بیٹھے جن کی دورخی پالیسی فلسطین کشمیر اور اب برادر اسلامی ملک ایران کیخلاف کھل کر سامنے آگئی ہے مسلم دنیا کو اب متحد ہو کر اس فسطائیت کا بھر پور جواب دینا ہو گا اور باہمی اختلافات پس پشت ڈال کر اپنا د فاع کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ اسلامی ممالک متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف اعلان جہاد کریں، عالم کفر اسرائیل کیسا تھ کھڑا ہے مذمتی بیانات سے بڑھ کر میدان عمل میں آنے کی ضرورت ہے ایران پر اسرائیلی حملہ دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے جس کی پاکستان کے عوام بھر پور مذمت کرتے ہیں اسرائیل کی پشت پر امریکا اور بھارت کھڑے ہیں جو چن چن کر اسلامی ملکوں پر حملے کر کے انہیں اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں۔ لیبیا عراق شام کے بعد ایران پر حملے امت مسلمہ کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ ایک پلیٹ فارم پر کھڑی ہو کر یہود و ہنود کیخلاف سینا سپر ہو جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button