علاقائی خبریں

الفجر فاونڈیشن کی جانب سے ٹھنڈے و میٹھے پانی کی سبیل کا اہتمام

ڈسکہ (عشرت انصاری)ڈسکہ و گر دو نواح میں سورج کے تیور دکھانے پر شدید گرمی کے باعث انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ اور الفجر فاونڈیشن کی جانب سے ٹھنڈے و میٹھے پانی کی سبیل کا اہتمام ،پٹرولنگ پوسٹ کے ملازمین میں شدید گرمی میں گاڑیوں کے مسافروں کو ٹھنڈا و میٹھا پانی پلاکر خدمت کی مثال قائم کردی گذشتہ کئی روز سے پورے پنجاب کی طرح ڈسکہ و گردو نواح میں درجہ حرارت 50کے قرین پہنچ چکا تھا اور شدید گرمی میں باہر نکلنابہت مشکل تھااس شدید گرمی میں انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑیاسر محبوب اور الفجر فاونڈیشن کے استاد خلیل الرحمن المعرف بھولا بھائی کی جانب سے دو دنوں تک ٹھنڈے و میٹھے پانی کی سبیل کا اہتمام پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ کے سامنے کیا گیا جہاں پر پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے شدید گرمی میں مسافر گاڑیوں ،رکشوں ٹویوٹا اور لوڈر گاڑیوں،موٹر سائیکل سواروں کو روک کر ان کی ٹھنڈے اور میٹھے پانی کی تواضح کی پٹرولنگ پولیس کے جوانوں نے گرمی کی شدت میں مسافروں اورعوام کی خدمت کر کے اعلی مثال قائم کردی اس موقع پر انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑیاسر محبوب نے کہا کہ عوام کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا پٹرولنگ پولیس عوام کی خدمت کی لئے 24گھنٹے حاضر ہے اس سبیل کو لگوانے میں الفجر ویلفیئر فائونڈیشن اور استاد خلیل الرحمن المعروف بھولا بھائی کی کاوشوںکو بھی سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔کہ وہ نیکی کے ہر کام میں آگے ہو تے ہیں اور نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button