کرائمز

خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکرہلاک

اوکاڑہ (وحید انصاری)اوکاڑہ سی سی ڈی پولیس مقابلہ کے دوران ایک خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آکرہلاک ہوگیا. 2 ڈاکو فرار .سفاک ڈاکو نے دو ماہ قبل ماموں کانجن میں ڈکیتی کے دوران تین بچوں کو زخمی کیا تھا جن میں سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا تھاخطرناک ڈاکو 16 سے زائد ڈکیتی سرقہ اور قتل کے مقدمات میں ملوث پایا گیا . سی سی ڈی ٹیم انسپیکٹر محمد منشا کی قیادت میں اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے سلسلہ میں موضع ڈولووال کے قریب تھے کہ تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار پیر دی ہٹی کی جانب سے ائے جن کو رکنے کا اشارہ کیاجنہوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی جان سے مار دینے کی نیت سے سیدھی فائرنگ شروع کر دی ملزمان موٹر سائیکل پھینک کرمکئی کی فصل اور راجباہ کی اوٹ لے کر سیدھی فائرنگ کرتے رہے پولیس پارٹی نے حفاظت خود اختیاری کے تحت اکا دکا فائر کئے فائرنگ رکنے پر ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں پڑا ہوا پایا گیا زخمی ڈاکو نے اپنا نام شوکت عرف للی ولد علیشیر قوم اوڈ سکنہ62 ایس پی بتلایا زخمی ڈاکو کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا موقع سے ایک پسٹل اور موٹر سائیکل برآمد، پولیس کی مزید کارروائی جاری .فرار ہونیوالے ملزمان کی تلاش کے لیے سی سی ڈی پولیس اور مقامی پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے سی سی ڈی پولیس اوکاڑہ نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف خاطرخواہ کامیابیاں حاصل کیں. پولیس کے اعلیٰ حکام نے ڈی او سی. سی. ڈی مہر محمد یوسف کو بہترین کارکردگی پر اعزاز سے نوازا#

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button