علاقائی خبریں

ٹیم سرعام کی جانب سے ایک روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کہروڑپکا(حسنین خان رند)ٹیم سرعام کی جانب سے ایک روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر سلمان مقبول نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور مفت ادویات فراہم کی مہنگائی کے اس کٹھن دور میں جہاں غریب عوام دو وقت کی روٹی کے لیے بھی پریشان ہیں، وہیں ٹیم سرعام کہروڑپکا نے دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھاتے ہوئے ایک روزہ فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا کیمپ میں آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر سلمان مقبول نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور ضروری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر سلمان مقبول کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے باعث علاج معالجہ عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکا ہے، ایسے میں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہر ماہ کم از کم دو مرتبہ فری آئی کیمپ لگایا جائے تاکہ لوگ آنکھوں جیسی قیمتی نعمت سے محروم ہونے سے بچ سکیں غریب عوام کا علاج کر کے دلی سکون ملتا ہے سینکڑوں مریضوں کا فری چیک اپ کیا جا رہا ہے اور فری ادویات فراہم کی جا رہی ہیں اس موقع پر صدر ٹیم سرِعام کہروڑپکا ملک غلام یاسین کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن خدمتِ خلق اور پاکستان کی بے لوث خدمت ہے اور اسی مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ماہ کی طرح اس بار بھی ماہانہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ ہم ایک عظیم اور قابلِ تعظیم پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں، جہاں ہر مستحق کو بنیادی سہولیات میسر ہوں انہوں نے مزید کہا کہ خدمتِ خلق کا یہ سفر رُکے گا نہیں، بلکہ مزید قوت سے جاری و ساری رہے گا تاکہ اندھیروں میں روشنی بانٹی جا سکے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button