کرائمز

فیصل آباد میں چھ ماہ کی بچی کی لاش پھینکنے والے ماں باپ گرفتار

مکوآنہ(آئی این پی)فیصل آباد کی تحصیل تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں چھ ماہ کی نومولود بچی کی لاش ملنے کے افسوسناک واقعے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تحرک شروع کیا۔ ایس ایچ او انسپکٹر شعیب نے جدید ٹیکنیکل وسائل استعمال کرتے ہوئے صرف 24 گھنٹوں میں ملزمان محمد احسان اور معراج بی بی کو گرفتار کر لیا، جنہوں نے بچی کی لاش پھینک کر فرار ہونے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ ترجمان فیصل آباد پولیس کے مطابق خواتین اور بچوں کا تحفظ ادارے کی اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button