کرائمز

محرم الحرام کے سلسلہ میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس کا انعقاد

گوجرانوالہ: 16 جون 2025( رانا عبدالغفار خاں ) محرم الحرام میں اتحاد بین المسلمین کافروغ، رواداری، فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دے کر امن و امان کی فضاء کو آئندہ بھی مزید مضبوط بنایا جائے گا، گوجرانوالہ کے تمام مسالک کے درمیان مثالی بھائی چارہ دیگر اضلاع کیلئے مشعل راہ ہے، ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا تحصیل کامونکی اور نوشہرہ ورکاں میں منعقدہ ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اظہار خیال۔
اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم نے کہا کہ محرم کے مقدس مہینے میں امن و امان برقرار رکھنا حکومت پنجاب، پولیس اور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، مجالس، جلوسوں کے لائسنس، اجازت ناموں کے حوالے سے اقدامات جاری ہیں جلد محکمانہ طریقہ کار مکمل ہونے پر جاری کردیئے جائیں گے۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور سٹی پولیس آفیسر رانا ایاز سلیم نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامات کے حوالے سے مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کی مشاورت، سفارشات اور تجاویز کی روشنی میں متعلقہ محکموں کی معاونت سے تمام انتظامات قبل از وقت یقینی بنائے جائیں گے، سیکیورٹی سمیت تمام انتظامی امور کم از کم ایک روز قبل مکمل کیے جائیں گے۔ جید علمائے کرام اور امن کمیٹیوں کے معزز اراکین ملکی سالمیت، امن وامان اور رواداری کے فروغ کیلئے مل کرکام کریں گے اور اشتعال انگیزی، مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والے تمام مقامی اور غیر ملکی قوتوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سےنمٹیں گے۔

محرم الحرام کی آمد سے قبل بلائے گئے مشاورتی اجلاس میں ایس ایس پی آپریشنز رضوان طارق، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) فیصل سلطان، اسسٹنٹ کمشنرز (کامونکی ماہم واحد، نوشہرہ ورکاں جواد حسین پیرزاہ)، معزز اراکین امن کمیٹی، جلوسوں مجالس کے منتظمین اور متعلقہ محکموں کے افسران شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور سٹی پولیس آفیسر رانا ایاز سلیم نے ضلع اور تحصیلوں میں قیام امن کے حوالہ سےکئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ محرم میں سیکورٹی انتظامات کے لئے تمام ممکنہ مادی اور افرادی وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور ضلع میں پولیس ملازمین، رضاکار اور جلوسوں، مجالس کے منتظمین امن وامان کے سلسلہ میں اپنا مذہبی اور قومی فرض اداکریں۔ انہوں نےبتایا کہ ضلع کی سطح پر مسلسل مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم اور حساسں جلوسوں،مجالس کی بذریعہ سیف سٹی کیمروں اوردیگر سی سی ٹی وی لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام میں غیر ملکی امن دشمن قوتیں فرقہ وارایت کی آگ بھڑکانے کے مذموم ایجنڈا کی تکمیل کیلئے متحرک ہو جاتی ہیں اورایسی قوتوں کے خلاف ہمیں اپنی صفوں میں مکمل اور مثالی اتحادپیداکرتے ہوئے مسلسل چوکنا رہناہوگا۔ اجلاس میں قیام امن، بھائی چارے کے فروغ اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے سلسلہ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ پولیس کی کاوشوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیاکہ تمام مسالک کے جید علمائے کرام میں مکمل ھم آہنگی پائی جاتی ہے اور بھائی چارے کے ساتھ قیام امن کی حکومتی کوششوں کو کامیاب بنانے کیلئے پرعزم اور کسی کو بھی شرانگیزی، فرقہ واریت اور مذہبی منافرت پھیلانے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نےکہا کہ سوشل میڈیا پر اگر کسی بھی مکتبہ فکر بزرگان، اکابرین سے متعلق پوسٹ دیکھیں تو فوری پولیس، انتظامیہ کو آگاہ کریں، قانون ہاتھ میں ہرگز نہ لیں تاکہ ادارے بروقت اقدامات بروئے کار لاتے ہوئے تدیبی کاروائی کرسکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سوشل میڈیا سے متعلق حکومت نے قوانین بنائے ہیں تاکہ اس فورم کو شرپسند عناصر استعمال کرتے ہوئے امن و امان کے عمل کو ثبوتاز نہ کرسکیں۔ نفرت انگیز پوسٹ، مواد اپ لوڈ کرنے والوں کےخلاف بلاتفریق فوری ایکشن لیا جائےگا۔ انہوں نےکہاکہ آل رسول ؐکی محبت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہےجس کا پہرہ دینا ہمارا اولین فرض ہے اور تمام مسالک کے علماء مل کر ایسی تمام قوتوں کے مکروہ عزائم کو ناکام بنائیں گے جو امت مسلمہ کی صفوں میں انتشار اور تفرقہ پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
ممبران امن کمیٹی نے عیدالاضحٰی کے موقع پر صفائی ستھرائی، سیکیورٹی اور آلائشوں کو بروقت ٹھکانے لگانے پر گوجرانوالہ کی عوام کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اور گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن، لوکل گورنمنٹ اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور سنیٹری سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔جلوسوں اور مجالس کی سیکیورٹی، روٹس کی صفائی، برسات میں نکاسی آب، سڑکوں کی مرمت، روشنی کا مناسب انتظام، لائسنس، اجازت نامہ، اوقات کار، زبان وضلع بندی، مجالس اور جلوسوں کے روٹس پر بجلی کی تاروں کی درستگی اور دیگر امور کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کیں۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ تمام سفارشات پر قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور مسائل کو محرم الحرام کے آغاز سے پہلےحل کرلیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے تمام مکاتب فکر کے علماء اکرام نے ہمیشہ قیام امن، بھائی چارے اور رواداری کو فروغ دینے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہاتھ مضبوط کیے ہیں اور آئندہ بھی امید کرتے ہیں کہ امن کی فضاء کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی خصوصی دعا، پاکستان آرمی اور پولیس کے شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button