کرائمز
انصاف آپ کی دہلیز پہ کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد
گوجرانوالہ16 جون ( رانا عبدالغفار خاں ) شاہد لطیف خاں، ایڈوائزر (انچارج) اور اصغر علی اعوان اسسٹنٹ رجسٹرار وفاقی محتسب سیکرٹریٹ، ریجنل آفس،گوجرانوالہ آج17 جون بروزمنگل سمبڑیال کا دورہ کریں گے اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کمپلیکس میں ایڈمنسٹریٹر کے کمرے میں لوگوں کی مختلف وفاقی محکموں کے خلاف (Outreach Complaint Resolution) اور انصاف آپ کی دہلیز پہ کے تحت شکایات سنیں گے۔ ان اداروں میں گیپکو، سوئی گیس، پاکستان پوسٹ آفس اور پی ٹی سی ایل کے ادارے شامل ہیں تمام شکایت کنندگان مقررہ تاریخ پر حاضر ہو کر اپنی شکایات کے بارے میں موقف پیش کر سکتے ہیں متعلقہ محکموں کے افسران کو بھی حاضر ہونے کی تاکید کی گئی ہے۔