ڈرائیونگ لائسنس آپ کو روڈ پر سفر کرنے کا حق دیتا ہے، سجاد بٹ
ڈرائیونگ لائسنس آپ کو روڈ پر سفر کرنے کا حق دیتا ہے، سجاد بٹ
نارنگ منڈی(کے این این)پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس بھاگوڈیال کے زیر اہتمام ڈرائیونگ سیکھیے۔ہائی وے پیٹرولنگ بھاگوڈیال ڈرائیونگ لائسنس آپ کو روڈ پر سفر کرنے کا حق دیتا ہے، پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس بھاگوڈیال کے زیر انتظام ڈرائیونگ سیکھئے اور لائسنس بنوائیں، حکومت پنجاب اور ائی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام الناس کی سہولت کے لیے پیٹرولنگ پوسٹ بھاگوڈیال میں ڈرائیونگ لائسنس، ڈرائیونگ سکول کے اجرا کے بعد ماہر ملازمین اور لیڈی سٹاف کی سہولت کے ساتھ ڈرائیونگ سکھائی جاتی ہے۔ڈی ایس پی پیٹرولنگ پولیس شیخوپورہ سجاد بٹ کی زیر نگرانی انچارج عاشق علی سب انسپکٹر کی قیادت میں نیو ڈرائیونگ لائسنس، موٹر سائیکل لائسنس، موٹر کار ٹریکٹر ایگریکلچر لائسنس بنائے جاتے ہیں اس کے علاوہ لرنر لائسنس ری نیو اور ایکسپائر لائسنس کو ری نیو کیا جاتا ہے۔ڈرائیونگ لائسنس آپ کو روڈ پر سڑک سفر کرنے کا حق دیتے ہیں بغیر لائسنس سفر کرنا خلاف قانون ہے پیٹرولنگ پولیس عوام کی سہولت میں پیش پیش ہے اور انتہائی مناسب فیس پر آپ کو ڈرائیونگ سکھانے کے لیے سکول کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔