کرائمز

خاتون کو ہراساں کرنے والے کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج

ننکانہ صاحب (نامہ نگار )نجی بینک میں کام کرنے والی خاتون کو ہراساں کرنے والے پولیس کانسٹیبل افضل کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ متاثرہ خاتون کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔خاتون کے مطابق وہ لاری اڈہ جا رہی تھیں جب کانسٹیبل افضل نے راستے میں روک کر موبائل نمبر مانگا۔ انکار پر اہلکار نے گالیاں دیں اور نازیبا رویہ اختیار کیا۔خاتون کا کہنا ہے کہ باوردی اہلکار نے مسلسل ہراساں کیا جس سے وہ ذہنی دباؤ کا شکار ہو گئیں۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کانسٹیبل افضل کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور انصاف کی مکمل یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ مزید کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button