اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر کا دو روزہ صحت کیمپ کا افتتاح
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد نعیم سندھو کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر عدیل عارف کے ہمراہ دو روزہ صحت کیمپ کا افتتاح کردیااسسٹنٹ کمشنر اقرا ناصر تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دو روزہ صحت کیمپ میں مریضوں کی بروقت تشخیص کےلیے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم موجود ہے.جو ہیپاٹائٹس بی سی، ایچ آئی وی کی سکریننگ کرکے مفت ادویات فراہم کرے گی.اس کے علاوہ حفظان صحت کے اصولوں کی آگاہی اور داخل مریضوں کی کونسلنگ سمیت حفظان صحت کے گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے جائیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال میں ڈاکٹرز اور سٹاف کی ٹیم کیمپ کے دوران بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے تعینات ہے لہزا مریض سمیت شہری اپنے مفت چیک اپ کے لیے ہسپتال کا وزٹ کریں