کرائمز

ذوالفقار احمد بھون کا ڈی ایچ کیو ہسپتال بہاول نگر کا تفصیلی دورہ

بہاولنگر (سید شہوارحسین) ڈپٹی کمشنر بہاول نگر ذوالفقار احمد بھون نے آج ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال بہاول نگر کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر، لیبارٹری، فارمیسی اور آؤٹ ڈور پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ (او پی ڈی) کا جائزہ لیا اور مریضوں سے علاج معالجہ کی سہولیات سے متعلق معلومات حاصل کیں۔ڈپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، طبی عملے کی حاضری اور مشینری کی فعالیت کا بغور معائنہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور علاج میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق صحت کے شعبے میں بہتری اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت ناقابل برداشت ہوگی۔اس موقع پر ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال کو درپیش مسائل اور ضروریات سے بھی آگاہ کیا، جس پر انہوں نے فوری احکامات جاری کیے اور بعض مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button