کرائمز

چار ملزمان گرفتار دیسی شراب ،چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد۔

بورےوالا(شبیر حسین سے)تھانہ فتح شاہ پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف زبردست کریک ڈاؤن، چار ملزمان گرفتار دیسی شراب ،چرس اور ناجائز اسلحہ برآمد۔چار الگ الگ مقدمات درج ، منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھیں جائیگی ایس ایچ او مہر قیصر منظور تفصیلات کے مطابق!!!!ڈی پی او وہاڑی محمد افضل کی ہدایت پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری ہے اسی سلسلہ میں ایس ایچ او مہر قیصر منظور نے ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں کرتے ہوئے شراب فروش محمد صدیق ولد عطاء محمد کو گرفتار کرکے 25لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی جبکہ دوسری کاروائی میں محمد شان ولد محمد عارف سے 30بور پسٹل برآمد کر لیا.تیسری کاروائی میں منشیات فروش الطاف ولد احمد یار جوئیہ گرفتار کر کے 1120 گرام چرس برآمد کرلی چوتھی کارروائی میں منشیات فروش طارق حسین ولد طالب حسین بھرائیں گرفتار کر کے 1220 گرام چرس برآمد کرلی.پکڑے گئے ملزمان کے خلاف چار الگ الگ مقدمات درج کر کے قانونی کاروائی کا آغاز شروع کر دیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ فتح شاہ مہر قیصر منظور نے کہا کہ عوام الناس سے اپیل ہے کہ منشیات جیسی لعنت سے معاشرے کو پاک وصاف کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دیں۔تھانہ فتح شاہ پولیس آپ کی کال پر فورا کاروائی کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button