ملت پارک اور ہنجروال /04 منشیات فروش ملزمان گرفتار
لاہور / ملت پارک / ہنجروال (آئی این پی )ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،ملت پارک اور ہنجروال پولیس کی کارروائیاں 04 منشیات فروش ملزمان گرفتار،ملزم علی رضا پکی ٹھٹھی چوک اور ملزم ریاض اتحاد کالونی پارک سے گرفتار،ملزم خالد محمود خیابان قائد اور ملزم آصف قہوہ چوک سے گرفتار،ملزمان لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات اور آئس (نشہ) فروخت کرتے تھے،ملزمان علی رضا، ریاض، آصف اور خالد محمود سے مجموعی طور پر لاکھوں روپے کی 01 کلو 220 گرام آئس اور 01 کلو 420 گرام چرس برآمد،ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش کے لئے حوالہ انویسٹی گیشن کر دیا،ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کی ملت پارک اور ہنجروال پولیس کو شاباش،نوجوان نسل کی بربادی کا سبب بننے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایس پی ڈاکٹر محمد عمر