کرائمز

پٹواری ارشد فرید کرپشن کنگ نکلا ، سائلین دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور

ملتان (اظہر تاج قریشی) محکمہ مال میں مبینہ طور پر رشوت کا بازار گرم ہے، پٹواری ارشد فرید جس کے پاس تقریبا 5 مواضعات کا چارج ہے ۔ سائلین کو بلیک میل کرنے اور بغیر رشوت لیے کام نہ کرنے کے سنگین الزامات سامنے آئے ہیں ذرائع کے مطابق مذکورہ پٹواری رجسٹری و انتقالات کے عمل میں سائلین سے بھاری رشوت وصول کر رہا ہے اور سرکاری فیسوں کا شیڈول دانستہ طور پر کم ظاہر کر کے قومی خزانے کو لاکھوں کا نقصان پہنچا رہا ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ارشد فرید پٹواری رشوت نہ دینے والے سائلین کے لیے شیڈول فیس دانستہ طور پر زیادہ درج کرتا ہے، جب کہ جو افراد رشوت دیتے ہیں، اُن کے لیے کم فیس ظاہر کی جاتی ہے۔ ان کارروائیوں سے ایک جانب شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں تو دوسری جانب سرکاری خزانے کو بھی لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ ذرائع نے مزید انکشاف کیا کہ پٹواری ارشد فرید کی جانب سے تیار کردہ کم شیڈول کی رپورٹس باقاعدگی سے تحصیلدار کو بھیجی جاتی ہیں، جس سے پورے عمل کی شفافیت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ سائلین نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر تحقیقات کر کے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button