ملزم زیب کے قبضہ سے ایک کلوچھ سوچالیس گرام ہیروئن برآمد
گوجرانوالہ (رانا عبدالغفار خاں )سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں ۔انہی احکامات کے پیش نظرایس پی سول لائن محمدعمران خان کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی انسپکٹر انصر سیویا و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیموں نے دوران گشت و ناکہ بندی اور تلاش بد رویہ گان اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث ایک کس ملزم کو گرفتار کرلیا ۔گرفتارکیے گئے ملزم زیب کے قبضہ سے ایک کلوچھ سوچالیس گرام ہیروئن برآمد ۔ دوران تفتیش منشیات فروش نے انکشاف کیا کہ وہ دوسرے اضلاع سے منشیات لاتااور ضلع بھر میں نوجوانوں کو منشیات فروخت کرتاتھا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری۔ سماجی و سیاسی تنظیموں اور علاقے کے مکینوں کا پولیس کو خراج تحسین۔ اس موقع پرسٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کے محفوظ مستقبل کیلئے منشیات فروشوں کے گرد گھیر ا تنگ کرنا ناگزیر ہے۔سی پی او نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ پیپلزکالونی اور انکی پولیس کی ٹیموں کو شاباش دی۔