کرائمز

تین کلو پانچ سو اسی گرام چرس، رائفل،پسٹل اورگولیا ں برآمد

گوجرانوالہ (رانا عبدالغفار کاں ) سٹی پولیس آفیسرمحمد ایاز سلیم نے ضلع بھر میں منشیات فروشوں، پتنگ فروشوں اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔ انہی احکامات کے پیش نظرایس پی سول لائن محمد عمران خان کی زیرہدایت پر ایس ایچ اوتھانہ کینٹ انسپکٹرغازی عدنان اعجاز نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ دوران گشت و ناکہ بندی مخبر خاص کی اطلاع پر اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش اشرف عرف اچھوکو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے تین کلو پانچ سو اسی گرام چرس، رائفل 222بور،پسٹل 30بور اورگولیا ں برآمد کرلیں جبکہ پتنگ فروشی میں ملوث ایک کس ملزم نعیم کو گرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے ستائیس عدد مختلف رنگوں کی پتنگیں اوردوعدد ڈورکی گوٹیں برآمد کرلیں ۔ منشیات فروش نے انکشاف کیا کہ وہ بیرون اضلاع سے منشیات لاتااورضلع بھر میں فروخت کرتاتھا ۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔سٹی پولیس آفیسر محمد ایاز سلیم نے کہا کہ منشیات فروشی ،ناجائز اسلحہ رکھنے پر اورپتنگ فروشی پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے،قانون شکن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔انہوں نے کہا کہ منشیات فروش ،پتنگ فروشی اورناجائز اسلحہ رکھنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔سی پی اونے اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرنے پرایس ایچ اوتھانہ کینٹ انسپکٹرغازی عدنان اعجاز اورانکی پولیس ٹیم کے جوانوں کو شاباش دی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button