کرائمز

لاہور :2 رکنی ڈکیت گروپ جلو پارک کے قریب سے ٹریس

لاہور (آئی این پی )گھروں میں اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والا متحرک گروپ گرفتار ،گلبرگ پولیس کی جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی ،2 رکنی ڈکیت گروپ کو جلو پارک کے قریب سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ،ملزمان نے چند روز قبل حالی روڈ کے قریب ڈلیوری کے بہانے شہری سے واردات کی تھی،ملزمان گلبرگ و ملحقہ علاقوں میں مختلف اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے گھروں میں داخل ہوتے ،موقع پاکر شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کرکے فرار ہو جاتے تھے ،گرفتار گروپ کا گن پوائنٹ پر 13 سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف،گرفتار ملزمان سے50 ہزار سے زائد نقدی، پستول اور موٹر سائیکل برآمد ،ملزمان بابل پرویز اور دانش کیخلاف مقدمہ درج، تفتیش جاری ،عوام الناس کو تحفظ فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل یے، ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button