محمداشفاق کھرل کی طیب حفیظ چیمہ ، رانا ایاز سلیم سے ملاقات
گوجرنوالہ(علی مہدی جھنڈوی سے )چیرمین عزاداری کونسل آف پاکستان پروفیسرعلامہ زوالفقارحیدر کی ھدائت پر محمداشفاق کھرل وائس چیئرمین عزاداری کونسل آف پاکستان کی آرپی اوگوجرنوالہ طیب حفیظ چیمہ اور سی پی او گوجرانولہ رانا ایاز سلیم کے ساتھ ایک خصوشی ملاقات ہوئ دوران ملاقات دونوں آفیسران سے مجالس و جلوس محرم الحرام روٹ دیگر مسائل اورذاکر قلب عباس علوی کی زبان بندی کےبارےبات چیت ہوئی اس موقع پر سی پی او گوجرانولہ رانا ایاز سلیم نےراۓمحمداشفاق کھرل کا خیرمقدم کیااورمکمل یقین دھانی کے ساتھ کہا کہ محرم الحرام کے دوران پنجاب پولیس امن و امان کی صورتحال ہر حال کو برقرار رکھے گی کسی بھی شر پسند امن خراب کرنے کی کوشش کی تو اسکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جلوس و مجالس کے موقع پر پولیس کے جوان الرٹ کھڑے رہیں گے اگر کسی نے فرقہ واریت یافسادات پھیلانے اور ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی رائے محمد اشفاق کھرل نے سی پی او گوجرانولہ رانا ایاز سلیم کو مجالس و جلوس اور روٹ کے بارے میں آگاہ کیا اور اپنی طرف سے پر امن رہنے اور انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کا یقین دلایا اس موقع پر سید علی رضا رضوی سینئر ممبر امن کمیٹی ضلع گوجرانوالہ خطیب در ابوطالب رائے علی رحمت خاں کھرل صدر عزاداری کونسل ڈویژن گجرات سید نجم الحسن سید حیدر عباس زیدی بھی موجود تھے