علاقائی خبریں
پروفیسر رائواختر کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا
مصطفی آباد/للیانی (نمائندہ خصوصی)پروفیسر رائواختر کے اعزاز میں پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ایثار گروپ کے زیراہتمام پروفیسر رائو اختر کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔تقریب میں ان کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی گئی اور مالا پہنائی گئی ۔تقریب کی صدارت ایثار گروپ آف نیوزپیپرز کے چیئرمین الحاج ڈاکٹر فضل رحیم نے کی ۔تقریب میں سیاسی۔سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی ۔جن میں قیصرایوب شیخ،میاں رفیق ایڈووکیٹ،عمران چشتی،اقبال آصف،رحمت علی طایرشامل تھے ۔تقریب میں تلاوت اورنعت کے کے بعد الحاج ڈاکٹر فضل رحیم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا عمرہ کی سعادت یقیناایک سعادت ہے اور خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جن کو یہ سعادت نصیب ہوتی ہے۔