کرائمز
حجرہ شاہ مقیم ،سی سی ڈی سے مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک دو فرار
حجرہ شاہ مقیم (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )گاؤں 8 چک موڑ کے قریب چار مسلح ملزمان نے شہری عظیم سے موٹرسائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ پولیس ایمرجنسی 15 پر اطلاع ملتے ہی سی سی ڈی ٹیم حرکت میں آئی اور ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے انہیں 12/1L ایل اجیت سر کے قریب گھیرے میں لے لیا۔ پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ڈاکو موقع پر ہی مارے گئے جن کی شناخت ذیشان عرف شانی ولد عبدالغفور سکنہ دولت شاہ نور شاہ اور کاشف عرف کاشی ولد خالد محمود سکنہ چپلی پور دیپال پور کے طور پر ہوئی۔ دونوں ملزمان ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث پائے گئے جبکہ ان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مفرور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے