کھرڑیانوالہ تھانہ بلوچنی،رات بھر ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹتے رہے
مکوآنہ (کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )فیصل آباد کھرڑیانوالہ تھانہ بلوچنی:رات بھر ڈاکو ناکہ لگا کر راہگیروں کو لوٹتے رہے۔ درجن سے زائد شہری لٹ گئے۔راہگیروں کا بھاری نقصان پولیس کی روایتی کاروائی سی پی او فیصل آباد سے نوٹس کی اپیل تفیصلات کے مطابق تھانہ بلوچنی میں گزشتہ رات ڈاکو سرے عام ناکہ لگا کر لوٹنے میں مصروف رہے۔پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔ 21 جون بروز ہفتہ رات 10 بجے کے قریب نہر پل 94 آٹی کے پاس ڈاکوئوں نے ناکہ لگا ہوا تھا۔شہریوں سے لوٹ مار کے دوران محمد راشد ولد غلام قادر جٹ سکنہ 94 ر ب آٹی سے موٹر سائیکل محمد وقاص ولد محمد ارشاد قوم آرائیں سے موبائل اور نقدی لے اڑے۔دریں اثناء 94 رب آٹی کے نوجوان بلال کو روکنے کی کوشش کی لیکن اس کے نہ رکنے پر ڈنڈے سے حملہ بھی کیا۔لیکن نوجوان زخمی حالت میں نکلنے میں کامیاب ہوا اور آگے جا کر شور مچا دیا۔اہلِ علاقہ نے تعاقب کیا۔ لیکن ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔شہریوں نے 15 پر کال کی تھانہ بلوچنی کا عملہ ہمیشہ کی طرح ڈاکوؤں کے جانے کے بعد پہنچا اور متاثرہ شہریوں کے بیانات ریکارڈ کرنے میں مصروف ہوگیا۔جب ڈاکو عوام کو لوٹ رہے تھے عین اسی وقت تھانہ کی گشت موبائل اسی روڈ پر اڈا جوہل میرج ہال کے سامنے ناکہ لگا کر عوام کی چیکنگ میں مصروف تھی۔ڈاکوئوں اور جرائم پیشہ عناصر کا گھیرا تنگ کرنے کے بجائے عام شہریوں کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔محمد شکیل،شبیراحمد،محمد افضال،محمد یونس،محمد رضوان نے سی پی او فیصل آباد سے اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ فوری طور پر تھانہ بلوچنی کی عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔یاد رہے رواں ماہ درجنوں وارداتوں میں شہری کا لاکھوں روے کا نقصان ہو چکا ہے