کرائمز

مسافر بس الٹ گئی، حادثہ میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی

حسن ابدال( کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )حسن ابدال، جی ٹی روڈ پر مسافر بس الٹ گئی، حادثہ میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی۔ ریسکیو 1122نے ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا، زخمیوں میں 23سالہ وحید،24سالہ انس اور 45سالہ زوجہ لیاقت شامل ہیں،حادثہ بس کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق حسن ابدال میں جی ٹی روڈ پر لاری اڈہ کے قریب پشاور سے راولپنڈی جانے والی نجی کمپنی کی بس نمبرLES-888 ٹائر پھٹنے کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجہ میں خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے، جن میں 23 سالہ وحید، 24 سالہ انس اور 45 سالہ زوجہ لیاقت شامل ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 حسن ابدال کی 2 ایمبولینسیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال حسن ابدال منتقل کر دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button