کرائمز
کوسٹر بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرائی،حادثہ میں 18افراد زخمی
ننکانہ صاحب(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام )موٹروے ایم3 پر تیز رفتار کوسٹر بے قابو ہو کر ٹرالر سے ٹکرائی،موٹروے ایم3 پر حادثہ میں 18 افراد زخمی ہوئے،اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ ایمرجنسی وہیکلز کے ساتھ وہاں پہنچا،حادثہ کھیاڑے کلاں انٹرچینج سے لاہور کی جانب 8 کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا،ریسکیو 1122 اور موٹروے سٹاف نے 13 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا،ریسکیو عملہ نے 5 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی،زخمیوں میں 50 سالہ نثار، 25 سالہ بختاور، 40 سالہ آصف، 52 سالہ ممتاز، 47 سالہ نصراللہ، 41 سالہ اجمل، 60 سالہ منظور وغیرہ شامل ہیں شامل ہیں،کوسٹر کڑوڑپکا سے لاہور جا رہی تھی۔