پتوکی: مسلح اسلحہ بجلی چوروں کا لیسکو ٹیم پر دھاوا ،ملازمین زخمی
پتوکی(کرائمز پوائنٹ ڈاٹ کام ) پتوکی میںاسلحہ کے زور پرجتھوں کی صورت میں بجلی چوروں کاپتھرائو،ڈنڈوں، سوٹوںسے لیسکو ٹیم پر حملہ متعدد لیسکو ملازمین بری طرح زخمی رینجر فورس،ایلیٹ فورس اہلکار محفوظ رہے 36نامزدملزمان سمیت 65کس نامعلوم ملزمان کیخلاف دہشتگردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ملزمان موقع سے فرار پولیس کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری۔لیسکو ایس ڈی او ذوالفقار شیخ نے اپنی لیسکو ٹیم ندیم بھٹی، شمشاد علی، ہمایوں اصغر رانا عبدالستار اور ایلیٹ فورس ،رینجر فورس کے ہمراہ نواحی گائوں نیاز بیگ میں بجلی چوروں کیخلاف کاروائی کی دوران کاروائی بجلی چوری میں ملوث ارشد اسلم نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ٹیم پر حملہ کردیا ملزمان نے اسلحہ کے زور پر پتھرو،ڈنڈوں، سوٹوںسے لیسکو ٹیم پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں لائن مین لیسکو ندیم ،شمشادسمیت دیگر ملازمین شدید زخمی ہوگئے جبکہ رینجر فورس،ایلیٹ فورس اہلکار محفوظ رہے ملزمان کے تشدد سے ندیم کی آنکھ پر اور شمشاد کی کمر پر گہری چوٹیں آئیں تھانہ سرائے مغل پولیس نے لیسکو ایس ڈی او ذوالفقار شیخ کی تحریری درخواست پرملزمان ارشد اسلم، ریاض، یار بھٹی، مظہر ،زمان ، احمد بھٹی سمیت 36نامزد اور 65نامعلوم ملزمان کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ایف آئی آر کے مطابق ملزمان مسلح اسلحہ ،پتھر، ڈنڈے سوٹے تھے ملزمان نے سرکاری گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچایا اور ملزمان نے فائرنگ بھی کی شدید خوف و حراس پھلایا ملزمان نے لیسکو ٹیم کے 120,000روپے بھی چھین لئے اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل پتوکی سجاد اکبر نواحی گائوں نیاز بیگ پہنچے اور حالات کو کنٹرول کیا اور ملزمان موقع سے فرار ہوگے ڈی ایس پی سرکل پتوکی سجاد اکبر نے ایجنسی رپورٹر نوید بھٹی کو بتایا کہ سرکاری اداروں پر حملہ کرنے والے ملزمان کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں لیسکوٹیم پر حملہ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم بنادی گئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کا عمل شروع کردیا گیا جلد ہی تمام ملزمان قانون کی گرفت میں ہوں گے ۔