لاہور،12سالہ بچی کو بازار میں ہراساں کرنے والا دکاندار گرفتار
لاہور(آئی این پی)ہنجروال پولیس نے 15کال پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے 12سالہ بچی کو ہراساں کرنے والے دکاندار کو گرفتار کر لیا۔ترجمان پولیس کے مطابق 12سالہ بچی اپنی خالہ کے ساتھ خریداری کے لیے اتوار بازار گئی تھی، دکاندار ملزم ثنا اللہ نے اریبہ کا ہاتھ پکڑ لیا اور چھیڑ چھاڑ کرنے لگا۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم ثنا اللہ نے بچی کو فزیکلی اور جنسی طور پر ہراساں کیا۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم ثنا اللہ کے خلاف بچی کے والد مشتاق کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، ہنجروال پولیس نے ملزم کو ہیومین ریسورس اور جدید ٹیکنالوجی سے فوری گرفتار کر لیا۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے ایس ایچ او ہنجروال عدیل انجم اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور بچیوں کو حراساں کرنے والوں کے خلاف کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔