عوامی شکایات کا فوری ازالہ اولین ترجیح ہے : فیضان لیاقت
لاہور (آئی این پی )کاہنہ پچھر راجباہ میں پانی کی کمی اور ٹیل کے علاقوں تک آب رسانی نہ ہونے پر کسانوں کی جانب سے ملنے والی عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایکسئن محکمہ انہار پانڈو کی سرکل فیضان لیاقت نے فوری اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور متعلقہ عملہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ آئندہ چند دنوں میں پانی کی روانی کو ٹیل تک بہتر بنایا جائے تاکہ فصلوں کو نقصان سے بچایا جا سکے، اس سلسلے میں ایکسئن محکمہ انہار پانڈو کی سرکل فیضان لیاقت نے موقع پر پہنچ کر نہر کا معائنہ کیا اور پانی کی راہ میں رکاوٹوں، غیر قانونی موگوں اور ممکنہ پانی چوری جیسے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے انہیں فی الفور دور کرنے کے احکامات دیے، ساتھ ہی راجباہ کی مانیٹرنگ مزید سخت کرنے اور ذمہ دار عملے کو متحرک رکھنے کی بھی ہدایت کی، ایکسئن محکمہ انہار پانڈو کی سرکل فیضان لیاقت نے باوا حکیم فریادا فضل رانا چئیرمین افضل ویلفئیر آرگنائزیشن سے تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسانوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، عوامی حلقوں نے ایکسئن محکمہ انہار پانڈو کی سرکل فیضان لیاقت کے بروقت ردعمل کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ کاہنہ پچھر راجباہ کی ٹیل تک پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنے گی اور کسانوں کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہوگا۔