احسن نامی چور رنگے ہاتھوں گرفتار لاکھوں روپے کا مال مسروقہ بر آمد
چونیاں( ذوالفقار علی ڈوگر سے) تھانہ چھانگا مانگا پولیس کی بڑی کاروائی چوری کے مقدمہ میں ملوث احسن نامی چور رنگے ہاتھوں گرفتار لاکھوں روپے کا مال مسروقہ بر آمد تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت اور ڈی ایس پی چونیاں کے حکم پر تھانہ چھانگا مانگا کے SHO زاہد جمیل خاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کے مقدمہ نمبر 625/25 میں ملوث ملزم احسن کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے چوری کئے گئے اڑھائی تولہ طلائی زیورات اور نقدی رقم سمیت دس لاکھ روپے کا مال مسروقہ بر آمد کر لیا ملزم کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کر کے گرفتار کیا گیا ہے اور حسب ضابطہ کاروائی کے بعد سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ہے اس موقع پر SHO زاہد جمیل خاں کا کہنا تھا کہ میرے تھانہ کی حدود میں جرائم پیشہ عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے ہر اس شخص کیخلاف بلا امتیاز کاروائی جاری رہے گی جو جرائم کی بنیاد رکھے یا جرم میں ملوث پایا جائے گا