کرائمز
سبزی وپھل فروشوں کی جانب سے لاؤڈسپیکرکابے دریغ استعمال،
کسووال(ایف اے فرحان عباس قریشی)کسووال جی ٹی روڈپرسبزی وپھل فروشوں کی جانب سے لاؤڈسپیکرکابے دریغ استعمال،شہری نکونک،کوئی پوچھنے والانہیں تفصیل کے مطابق گزشتہ کافی عرصہ سے سبزی وپھل فروش ریڑھیوں پر لاؤڈسپیکرلگاکرایک دوسرے کے مقابلہ میں سارادان لاؤڈسپیکرکابے دریغ استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں جسکی وجہ سے شہری شدیدذہنی اذیت کا شکارہیں کوئی پوچھنے والانہیں ہے دوسری جانب عوامی وسماجی حلقوں نے سنگین صورتحال کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انتظامیہ سے لاؤڈسپیکراستعمال کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کامطالبہ کیاہے۔