مصنوعی مہنگائی سے عوام کا جینا محال ہو رہا ہے، انتظامیہ خاموش
ڈسکہ(نعیم مقصود)ڈسکہ و گردو نواح میں مہنگائی کا راج ،درجہ دوم کے گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 10 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔مہنگائی مافیا نے عالمی صورتحال اور بجٹ کے بعد خود ساختہ مہنگائی میں اضافہ کر تے ہو ئے درجہ دوم کے گھی اور کوکنگ آئل کی ہول سیل میں قیمت 500 سے بڑھا کر 510 روپے فی کلو کر دی گئی جبکہ 12 کلوگرام کی پیٹی اب 6124 روپے میں دستیاب ہوگی پرچون میں گھی اور آئل کا نیا نرخ 520 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے جس سے گھریلو صارفین پر اضافی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے۔دوسری جانب کمپنیاں قیمتوں میں اضافے کا جواز عالمی سطح پر جاری کشیدگی اور سپلائی متاثر ہونے کو قرار دے رہی ہیں۔شہریوںنے گھی و آئل کی قیمتیں بڑھانے والی کمپنیوں کے خلاف حکومتی سطح پر کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی سے عوام کا جینا محال ہو رہا ہے،