علاقائی خبریں

اب تباہی اسرائیل کا مقدر بن چکی ہے ، یونس چیمہ

ڈسکہ(عشرت انصاری) سماجی رہنما و ممتاز ماہر تعلیم محمد یونس چیمہ ڈائریکٹر اینجلز سکول سسٹم نے کہا ہے کہ بہت جلد اسرائیل اپنے زخم چاٹتے نظر آئیگا اسرائیل اور بھارت امریکہ کی آشیر باد سے دنیا میں دہشت گردی اور ظلم کو فروغ دے رہے ہیں مگر اب یہ کھیل زیادہ دیر نہیں چلنے والا۔ نہتے فلسطینیوں پر مظالم کے باوجود عالمی اداروں کی خاموشی افسوسناک ہے۔ مگر ظلم کیخلاف اٹھنے والی عالمی آواز میں اب تیز ہورہی ہیں۔ اب تباہی اسرائیل کا مقدر بن چکی ہے کیونکہ مظلوموں کی آہیں اور دعائیں ضرور رنگ لاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے نہتے عوام پر ظلم ڈھانے والا اسرائیل جلد اپنے انجام کو پہنچے گا۔ مسلمانوں پر ہو نیوالے مظالم پر خاموشی اختیار کر نابھی ظلم کا ساتھ دینے کے مترادف ہے۔ پوری امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ فلسطینی عوام کی حمایت میں متحد ہو جائے اور عالمی سطح پراسرائیل کیخلاف سخت موقف اپنایا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button