فرینڈ آف پولیس پروگرام 19ویں بیچ کی گلبرگ پولیس اسٹیشن آمد
لاہور/ گلبرگ (آئی این پی )حکومت پنجاب کمیونٹی پولیسنگ پروگرام،فرینڈ آف پولیس پروگرام 19ویں بیچ کی گلبرگ پولیس اسٹیشن آمد ،اے ایس پی گلبرگ نے وفد کو گلبرگ تھانے کا تفصیلی دورہ کروایا ،آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق طلباء کو پولیس سہولیات پر جامع بریفنگ دی گئی،طلباء کو عوام کیلئے تھانہ جات میں میسر سہولیات، اقدامات بارے آگاہی دی گئی،طلباء کو پولیس ایمرجنسی سروس 15 کے درست استعمال اور دستیاب سہولیات بارے آگاہی دی گئی، طالبات کو اپنی حفاظت کیلئے پولیس کی مختلف سہولیات بارے آگاہی بھی دی گئی،بچوں نے پولیس ورکنگ، اہلکاروں کے رویے اور پولیس کے اقدام کو سراہا،طلباء نے خیر سگالی سفیر بن کر پولیس عوام باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا،لاہور پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کیساتھ کمیونٹی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ