کرائمز

فاروق آباد تھانہ صدر پولیس بااثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کر سکے

فاروق آباد(ملک کامران آزاد سے) فاروق آباد کئی دن گزرنے کے باوجود بچے کے ساتھ زیادتی بد فعلی کا مقدمہ درج نہ ہو سکا اور نہ ہی با اثر ملزمان کو گرفتار کیا گیا مظلوم بچے کا غریب والد سائیکل پر پھیری لگا کر محنت مزدوری کرتا ہے اس کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ وہ تھانہ صدر فاروق اباد کے بار بار چکر لگاتا ہے بالاخر غریب والد نے تھک ہار کر اپنا کیس بارگاہ الہٰی میں دائر کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ قابل افسوس بات ہے کہ تھانہ صدر فاروق اباد میں تحریری درخواست دینے کے باوجود مظلوم بچے کے ساتھ بد فعلی زیادتی کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا تھانہ صدر کے علاقہ سچا سودا کے رہائشی ملزم اعظم وغیرہ نے بچے کو ورغلا پھسلا کر ویرانے میں لے گے اور اس کے ساتھ زور زبردستی تشدد کے ساتھ بد فعلی کی جسے بچے کے والد نے خود دیکھا جس پر بچے کے والد نے فوری طور پر تھانہ صدر فاروق اباد میں تحریری طور پر درخواست دی لیکن با اثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا جس کی وجہ یہ ہے ملزمان بااثر ہیں اور مقامی پولیس کے ساتھ ساز باز کر چکے ہیں ڈی پی او شیخوپورہ واقع کا نوٹس لیکر ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button