آر پی او ملتان اور کمشنر ملتان کا امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کا دورہ
ملتان (اظہر تاج قریشی ) محرم الحرام کے انتظامات آر پی او ملتان اور کمشنر ملتان کا امام بارگاہ حیدریہ گلگشت کا دورہ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری اور کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے محرم الحرام کے سلسلہ میں شہر کی مرکزی امام بارگاہوں میں شامل امام بارگاہ حیدریہ، گلگشت کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد سیکیورٹی، صفائی اور دیگر شہری سہولیات کا جائزہ لینا تھا تاکہ محرم الحرام کے دوران عوام کو مکمل تحفظ اور سہولت فراہم کی جا سکے دورے کے دوران آر پی او اور کمشنر نے امام بارگاہ کی انتظامیہ سے ملاقات کی اور ان سے محرم کے پروگرامز، مجالس اور جلوس کے شیڈول پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر منتظمین نے سیکیورٹی اور دیگر انتظامی امور پر اطمینان کا اظہار کیا آر پی او ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔ تمام حساس مقامات پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور جلوس کے راستوں پر مکمل چیکنگ اور نگرانی کا نظام فعال کر دیا گیا ہےانہوں نے مزید کہا کہ ملتان ریجن میں تمام ضلعی پولیس افسران کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ محرم کے دوران شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے بلدیاتی اور سول انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ صفائی، روشنی، نکاسی آب اور ٹریفک پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں آخر میں آر پی او اور کمشنر نے جلوس کے مرکزی روٹس کا معائنہ بھی کیا اور موقع پر موجود افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں