کرائمز
ڈپٹی کمشنر و ڈی پی او کا مرکزی جلوس روٹس اور مجالس کے مقامات کا دورہ
ٹوبہ ٹیک سنگھ(محمد شبیر سے)کمالیہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو اور ڈی پی او عبادت نثار نے تحصیل کمالیہ میں مرکزی جلوس روٹس اور مجالس کے مقامات کا دورہ کیا صفائی اسٹریٹ لائٹس، بیرئیرز اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ ڈی ایس پی معاذ الرحمن، چیف آفیسر علی رضا، ممبران امن کمیٹی کے نمائندگان بھی شریک حساس مقامات پر اضافی پولیس نفری سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ، کنٹرول روم فعال ریسکیو، سول ڈیفنس اور میڈیکل ٹیمیں الرٹ ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کا پیغام محرم الحرام میں مثالی امن و بین المسالک ہم آہنگی ہمارا ہدف ہے۔ شہری غیر مصدقہ یا اشتعال انگیز مواد سے گریز کریں، اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ حکام کو دیں