کانسٹیبل کا دوشیزہ کے ساتھ ریپ ، مقدمہ درج ، ملزم گرفتار
کامونکی رپورٹ (شاھد انصاری) تھانے میں انصاف کے لیے آنے والی دوشیزہ کے ساتھ پولیس کانسٹیبل کا شرمناک رویہ ہمدرد بن کر اسکی عزت تار تار کردی ،بتایا گیاہے کہ پاک ٹاؤن کی (z)جو تھانہ سٹی میں دوسال قبل اپنےمحلہ میں لڑائی کے دوران زخمی ہوکرانصاف کے لیے آئی ،جسے پولیس کانسٹیبل ثاقب اس کےکیس کے دوران ہمدردی وشادی کا جھانسہ دےکرچندروزمیں ہی اسکی ،،عزت،، کو تار تارکرکے نازیبا ویڈیو بناتارہا،بائیس جون 2025کو ملزم ثاقب نے (ز)بی بی کواپنے دوست زوہیب نامی کے مکان پرلے جاکرتشدد کا نشانہ بنایا اوراسلحہ کے زور پراسے قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور اسکی نازیبا ویڈیو دکھا کراسکو بلیک میل کرتے ہوئے اس کی دوبارہ عزت سے کھیل کراسے بےہوش کرکے گلی میں پھینک دیا،متاثرہ کی والدہ (س)نے بتایا کہ دوسال کے دوران ملزم ثاقب نے بیٹی کو بلیک میل کرکے اس سے سعودیہ اور یہاں سے مختلف اوقات میں پانچ لاکھ روپے ہتھیائے اورمختلف طریقوں سے اسے بلیک میل کیا،اس وقت عوامی حلقوں میں اس واقعے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے اورمتاثرہ دوشیزہ کو انصاف دلانے کے لیے آوازیں بلند کی جارہی ہیں،سٹی پولیس نے ملزم اوراسکے ساتھی کو گرفتار کرکےموبائل یوایس بی وغیرہ برآمدکرکے کارروائی شروع کردی ہےعوامی حلقوں نے مطالبہ ہے کہ اس واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی تھانہ میں آنے والی خواتین سے ایسے واقعات رونما نہ ہوں ۔