کرائمز
سکیورٹی پلان مکمل ایس ایچ او مانگامنڈی کا تمام امام بارگاہوں کا دورہ
لاہور / مانگا منڈی (آئی این پی )محرم الحرام کاسکیورٹی پلان مکمل ایس ایچ او مانگامنڈی نے تمام امام بارگاہوں کا دورہ کیا عشرہ محرم الحرام کے روٹس چیک کئے اور بانیان سے ملاقات کی محرم الحرام کاسکیورٹی پلان مکمل ایس ایچ او مانگامنڈی نے تمام امابارگاہوں کے بانیان سے ملاقاتیں کیں عشرہ محرم الحرام شبیہ ذوالجناح کےجلوسوں کے روٹس چیک کئے، قدیمی و مرکزی امام بارگاہ قصر عباس میلاد چوک،امام۔بارگاہ گل زہرا سلام اللہ علیھا حسین چوک،امام بارگاہ قصر علی علیہ السلام،امام بارگاہ قصر بتول سلام اللہ علیھا،اور امام بارگاہ باب الحوائج موسی ابن جعفر کے روٹس کو چیک کیا بانیان مجالس کو سکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھی دی