21کو 2لاکھ 57ہزار سے زائد کے جرمانے عائد ،3 ہزار لیٹر دودھ تلف
لاہور (شمشاد علی بھٹی سے)پنجاب فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن ، جس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ382 دودھ بردار گاڑیوں میں 4لاکھ 94ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کرتے ہوئے21کو 2لاکھ 57ہزار سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ جبکہ 3ہزار 600لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا، اس موقع پر کیے گئے ٹیسٹ ناقص پائے جانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی، دودھ میں قدرتی چکنائی کم اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی، علی الصبح گجومتہ، سگیاں، بابوصابو، شاہدرہ، ملتان روڈ اور اڈا پلاٹ سے آنے والے دودھ کی چیکنگ کی گئی، دوسری جانب ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کا عزم، ملاوٹ سے پاک صحت مند معاشرہ، الحمراء ہال میں ملاوٹ سے پاک صحت مند معاشرے کا قیام کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید ، عالمی مبلغ اسلام حاجی عمران عطاری ، فوڈ اتھارٹی افسران ، پارلیمنٹیرین ، فوڈ انڈسٹری نمائندگان ، محکمہ کے ملازمین ، میڈیا اور جید علماء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حدیثِ نبوی ہے جس نے ملاوٹ کی وہ مجھ سے نہیں ہے ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے فوڈ سیفٹی اور آگاہی پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے ، محراب و منبر سے ملاوٹ پر سزا و جزا کے متعلق آگاہی دے رہے ہیں ، اسلام صحت اور خوراک میں پاکیزگی اور عدل کا حکم دیتا ہے ، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا اسلام سکھاتا ہے صحت بخش کھانا چاہیے اور دوسروں کو بھی خالص اشیاء فراہم کرنے میں دیانت داری سے کام لیں ، اسلام میں ملاوٹ دھوکہ دہی کی سخت ممانعت ، ملاوٹ سے قومیں زوال کا شکار ہوتی ہیں ، جب قومیں دھوکہ دہی ، ملاوٹ اور بددیانتی کو اپنا معمول بنا لیں تو ان سے اللہ کی برکت اٹھالی جاتی ہے۔