مخلص ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کا فرض ہے۔شہزاد نذیر سندھو
لاہور / رائےونڈ (آئی این پی )چئیرمین ٹرانسپورٹ پنجاب چوہدری شہزاد نذیر سندھو، صدر ایم ایس ایف این اے ۱۲۵ ملک احسن افضل کھوکھر اور کوآرڈینیٹر سابق صوبائی وزیر فیض الحسن صداقت عرف فیضی جٹ نے چئیرمین سٹی پریس کلب رائےونڈ فہیم اکبر سندھو کی زیرِ نگرانی منعقدہ سالانہ چھٹی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے جو حق اور سچ کی راہ پر چلتے ہوئے اچھے اور برے میں فرق واضح کرتا ہے۔ صحافت وہ پلیٹ فارم ہے جہاں سے عوام اپنی آواز اعلیٰ ایوانوں تک پہنچا سکتے ہیں، مگر اس کے لیے خلوصِ نیت اور ایمانداری شرطِ اوّل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹی پریس کلب رائےونڈ کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے ہمیشہ شہر کی آواز بلند کی، عوامی مسائل اجاگر کیے اور مظلوموں کی داد رسی کی۔ چوہدری شہزاد نذیر سندھو و دیگر مہمانوں نے فہیم اکبر سندھو اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی مخلص ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنا ہم سب کا فرض ہے۔ آخر میں تقریب کی کامیابی پر چئیرمین سٹی پریس کلب فہیم اکبر سندھو کو دلی مبارکباد پیش کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ انہیں ثابت قدم رکھے۔ آمین