کرائمز
مقامی این جی او ینگ بلڈ کے زیراہتمام سیمینار اورریلی کا انعقاد
ڈسکہ(نعیم مقصود)انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پرمقامی این جی او ینگ بلڈ کے زیراہتمام سیمینار اورریلی کا انعقاد ،سیمینار سے بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری فورس کمانڈر ANF پنجاب نے خطاب کیا ،گذشتہ روز انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر ڈسکہ کی مقامی این جی ینگ بلڈ فائونڈیشن کے زیر اہتمام آس سنٹر میں سمینار کا انعقاد کیا گیاسیمینار سے بریگیڈیئر سکندر حیات چوہدری فورس کمانڈر ANF پنجاب،صدر آئی ایس ایس یو پی بشیر احمد ناز،ایدھی سیالکوٹ تنویر احمد مغل ،الیاس مغل ،تجمل مغل ،عمیر عظیم ،ڈاکٹر عمران خان اورحاجی زاہد جہانگیر نے خطاب کیا مقررین نے منشیات کے بڑھتے ہو ئے استعمال پر اظہار افسوس کر تے ہو ئے کہا کہ نوجوان نسل کو اس لعنت سے بچانا بہت ضروری ہے ۔