کرائمز

پی پی گلوٹیاں ڈسکہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

ڈسکہ، ( عشرت انصاری)ٹیم پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں مور اسلحہ ناجائز رکھنے والوں اور اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے رواں ماہ مئی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیاریجنل انچارج ڈی ایس پی ذلفقار احمد ورک اور ڈسٹرکٹ انچارج ڈی ایس پی ملک محمد عطا اللہ کی زیر نگرانی انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں مور سب انسپکٹر یاسر محبوب اور ان کی ٹیم اسسٹنٹ سب انسپکٹر افضل اقبال نے رواں ماہ مختلف مقامات پر ناکہ بندی کے دوران سات افراد کو اسلحہ ناجائز سمیت قابو کر کے 7 عدد پسٹل اور گولیاں برامد کرلیے، احمد سکنہ ڈسکہ کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور گولیاں، نقاش سکنہ جنڈو کے قبضہ سے پسٹل 30 بور اور گولیاں،جواد اور امجد ساکنان گلوٹیاں کے قبضہ سے 2عدد پسٹل 30 بور اور گولیاں، طلحہ ،زبیر ، ظہیر کے قبضہ سے 3 عدد پسٹل 30 بور اور گولیاں برامد کر کے متعلقہ پولیس اسٹیشنز کے حوالے کر کے مقدمات کا اندراج کروایا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ انچارج ملک محمد عطاء کا کہنا تھا کہ شاہراہ عام پر اسلحہ ناجائز لے کر گھومنے والوں اور نمائش کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کاروائی کی جاے گی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button