کرائمز

خام مال پروٹین فیکٹری سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن سے شہری پریشان

خوشاب (عزیزالرحمان بوڑانہ سے)مٹھہ ٹوانہ کے نواحی علاقہ بھیلم شہید کے قریب لگائی گئی خام مال پروٹین فیکٹری سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن پربلو فارم چک45اے ایم بی اور دیگر ملحقہ چکوک کے مکین سراپائے احتجاج بن گئے، جمعرات کے روز سابق یو سی چیئرمین چوہدری محمود کی زیر قیادت درجنوں افرادنے ڈی سی آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے فیکٹری انتظامیہ کیخلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ علاقہ میں بد بو تعفن اور آلودگی پھیلانے والی خام مال پروٹین فیکٹری کو فی الفور بند کرایا جائے، انہوں نے کہا کہ فیکٹری سے اٹھنے والی بد بو اور تعفن سے علاقہ کے مکینوں کو سانس لینے میں دشواریاں حائل ہیں انہوں نے بتایا کہ دو یوم قبل فیکٹری میں لائی جانیوالی 37من 32کلومردہ مرغیاں پکڑی گئیں لیکن ایف آئی آر صرف مردار مرغیاں لانیوالے دو ملازمین کیخلاف درج ہوئی ،ان مردار مرغیوں کی پروسسنگ کے ذریعے ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے فیکٹری مالکان کیخلاف قانون حرکت میں نہیں لایا گیا ،بعد ازاں چوہدری محمود کی قیادت میںمظاہرین کے وفد نے ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر سے ملاقات کی اور انہیں تما م صورتحال سے آگاہ کیا ، ڈپٹی کمشنر نے وفد کو صورحال حال کا تفصیلی جائزہ لینے اور بمطابق قانون کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button