کرائمز

ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی جانب سے کھلی کچہریوں کے انعقاد

خوشاب (عزیزالرحمان بوڑانہ سے) ضلع خوشاب میں وزیراعلی مریم پنجاب محترمہ مریم نواز کے وژن” انصاف عوام کی دہلیز پر "کے تحت ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی جانب سے کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ روز ڈی پی اور خوشاب نے3 مقامات چک11پچاس ایم بی، چک13باون ایم بی اورسرور شہید چوک جوہرآباد شہر میں کھلی کچہریاں لگا کر عوامی مسائل سنے اور ان کے فوری ازالہ کیلئے موقع پر موجود پولیس افسران کو احکامات جاری کئے ،شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او توقیر محمد نعیم کا کہنا تھا کہ پولیس اور عوام کے مابین فاصلوں کی خلیج کا خاتمہ اورجرائم سے پاک مثالی معاشرے کی تشکیل خوشاب پولیس کا نصب لعین ہے ۔ انشاء اللہ خوشاب پولیس معاشرے کی تطہیر کا خواب پورا کرے گی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button