کرائمز

سکیورٹی انتظامات / رینجرز افسران سے میٹنگ کا انعقاد

خوشاب (عزیزالرحمان بوڑانہ سے) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کی زیر صدارت محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی انتظامات اور تیاریوں کے حوالے سے رینجرز افسران سے ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا۔رینجرز افسران نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خوشاب ساجد منیر کلیار کو محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی انتظامات اور تیاریوں کے حوالیسے بریفنگ دی۔ صدراجلاس نے رینجرز افسران کی جانب سے سکیورٹی انتظامات اور تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ۔اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ خوشاب رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر محرم الحرام کے مہینے میں عاشورہ کے موقع پر امن وامان یقینی بنائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button