کٹھ پتلی سیاسی اداکاروں کو نکیل ڈالنا وقت کی اہم ضرورت ہے ساج لیاقت مناپرنس
رائیونڈ(شمشاد علی بھٹی سے) کے پی کے صوبے کا وزیر اعلی صوبے کی سادہ لوح ، معصوم عوام اور ملک کا بھی خیر خواہ نہیں ۔ ایسے کٹھ پتلی سیاسی اداکاروں کو نکیل ڈالنا وقت کی اہم ضرورت ہے؛ ساجد لیاقت منا پرنس ، پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ انتشاری ٹولہ ہے ، انکی شناخت جھوٹ ، مکاری اور مئی کے گھناؤنے کردار سے واضح ہوگئی ہے، مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء و چئیرمین عوامی خدمت یوتھ گروپ چوہدری ساجد لیاقت منا پرنس اپنے ڈیرے پر ن لیگی کارکنان اور میڈیا سے اپنے خیالات کا اظہارکر رہے تھے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد میاں نواز شریف کو مائنس کرنے والے خود اپنوں کے ہاتھوں ہی مائنس ہوگئے ، خیبرپختونخواہ کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کے پی صوبے کا وزیر اعلٰی ملک کا خیر خواہ نہیں اس کو لگام ڈالنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، کے پی کے صوبے کی عوام سیاسی طور پر یرغمال بنی ہوئی ہے ، کے پی کے صوبہ کے معصوم عوام کو سیاسی نابالغ اور کرپٹ ٹولے کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا ، اس کے برعکس پنجاب اس وقت میرٹ ، گڈ گورننس اور شفافیت میں دیگر تمام صوبوں کیلئے رول ماڈل ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اپنی شاندار کارکردگی کے باعث تمام وزرائے اعلیٰ میں سرفہرست ہیں ۔