علاقائی خبریں

ضلع نارووال میں اراضی معاون پروگرام کا باضابطہ افتتاح

نارووال(آئی این پی)ضلع نارووال میں اراضی معاون پروگرام کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا۔ اس پروگرام کے تحت پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے ذریعے مختلف نجی افراد کو فرنچائز حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔پروگرام کے تحت فرینچائز ہولڈرز کو پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کی جانب سے یہ سہولت دی جائے گی کہ وہ آن لائن فردِ ملکیت جاری کر سکیں اور انتقالات کو براہِ راست آن لائن رجسٹر کر سکیں۔پنجاب لینڈ اتھارٹی کےاس اقدام کا بنیادی مقصد وزیراعلی پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام الناس کو ریونیو سروسز کی تیز ترین اور مثر فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔اس سلسلے میں آج نارووال میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے مانیٹرنگ سیکشن کے ڈائریکٹر محمد شعیب نے اسسٹنٹ کمشنر نارووال محمد اقبال کے ہمراہ بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی اور اس پروگرام کے اغراض و مقاصد بارے تفصیلی گفتگو کی۔واضح رہے کہ اس پروگرام کے تحت فرینچائز کے حصول کیلئے درخواست جمع کروانے کا عمل آج سے شروع کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button