پولیٹیکل اینڈ کرنٹ افئیرز

میرے شہر کے خاموش خادم اور اصل ہیروز۔۔۔۔۔۔!!

طوفانی بارش کے بعد جب شہر کے گلی کوچے، محلے، بازار اور راستے گندگی، کیچڑ اور پھیلے ہوئے کچرے کے باعث اجاڑ اور مایوس کن مناظر پیش کر رہے تھے، ایسے میں ایک خاموش مگر بھرپور جدوجہد کا آغاز ہوا جو نہ تو ٹی وی چینلز کی شہ سرخیوں کا حصہ بنی اور نہ ہی سوشل میڈیا کی ٹاپ ٹرینڈز میں جگہ پا سکی، مگر جس کی گونج ہر اس شہری کے دل میں موجود ہے جو بارش کے بعد کی افراتفری سے دوچار تھا—یہ تھی ایل ڈبلیو ایم سی (Lahore Waste Management Company) کی کلین سویپ مہم جو نہایت منظم، مربوط اور عزم سے بھرپور انداز میں تحصیل رائےونڈ میں شروع کی گئی، جس کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضا علی سید کر رہے تھے، جبکہ اعلیٰ افسران کی جانب سے مسلسل رہنمائی، سپروائزری وزٹ اور فیلڈ مانیٹرنگ نے اس مہم کو وہ قوت بخشی کہ چوبیس سے چھتیس گھنٹوں میں تمام متاثرہ علاقہ جات کو نہ صرف کلئیر کیا گیا بلکہ صفائی کی وہ مثال قائم کی گئی جو آئندہ بھی اداروں کے لیے قابل تقلید بنے گی، مرکزی بازار ،نواحی دیہات، اندرونی گلی کوچے،رائےونڈ کے اطراف پھیلے دور افتادہ محلے—ہر جگہ سے کچرا، ملبہ، سڑی ہوئی سبزیاں، پلاسٹک، شاپر، گلی سڑی اشیاء اور بارش کے بہاؤ سے جمع ہونے والی کیچڑ کو بروقت صاف کر کے، جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کر کے، اور نالوں کی فوری صفائی کر کے نہ صرف شہریوں کو بیماریوں سے بچایا گیا بلکہ ادارے پر موجود عوامی اعتماد کو بھی نئی توانائی ملی، اس سارے عمل میں ایل ڈبلیو ایم سی کے وہ خاص وردی پہنے گمنام ہیروز پیش پیش رہے جنہوں نے نہ دن دیکھا نہ رات، نہ موسم کی سختی دیکھی نہ بارش کی شدت کا خوف، نہ انہیں اس بات کی پروا تھی کہ ان کی محنت کوئی کیمرہ محفوظ کرے گا یا کوئی اخبار ان کی تصویر چھاپے گا—وہ صرف کام پر مامور تھے، اپنے فرض پر کاربند تھے، اور اپنے شہر کو صاف، محفوظ اور خوشبودار بنانے کی لگن میں ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار، ایسے گمنام ہیروز کو آج سلام عقیدت پیش کرتی ہے افضل ویلفیئر آرگنائزیشن کی تمام وی اوز کی ٹیمیں، جنہوں نے خود بھی عوامی سطح پر بھرپور تعاون کر کے صفائی کے کام میں مدد دی، مختلف علاقوں میں ایل ڈبلیو ایم سی عملے کی حوصلہ افزائی کی، انہوں نے نہ صرف صفائی کا شعور پیدا کیا بلکہ یہ بھی واضح کر دیا کہ جب ادارے اور عوام مل کر کسی نیک کام میں جُت جائیں تو نتائج قدرتی طور پر حیران کن اور دیرپا ہوتے ہیں، افسران بالا کی حکمت عملی، مڈل مینجمنٹ کی جانفشانی اور فیلڈ سٹاف کی انتھک محنت نے وہ کارنامہ سرانجام دیا جو اگر دستاویزی صورت میں محفوظ نہ بھی کیا جائے تو عوام کے دلوں میں ہمیشہ نقش رہے گا، خصوصی شکریہ کے مستحق ہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضا علی سید جنہوں نے اس پوری مہم کو نہ صرف کمانڈ کیا بلکہ ہر گلی، ہر محلہ، ہر نالے اور ہر چوک کا دورہ کر کے ذاتی دلچسپی سے عملہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی کی، اُن کے ساتھ موجود سپروائزرز، زونل انچارجز، ڈرائیورز، ہیوی مشینری آپریٹرز اور خاکروب حضرات کے لیے یہ چند الفاظ شاید کسی انعام یا تمغے کے برابر نہ ہوں مگر عوام کا دلی خراج تحسین یقیناً ان کے دلوں میں ایک خوشی اور سکون ضرور پیدا کرے گا، آج جب ہم دیکھتے ہیں کہ رائےونڈ تحصیل میں بارش کے بعد نہ تو بدبو ہے، نہ تعفن، نہ گندگی کے ڈھیر اور نہ کیچڑ کی بھرمار، تو یہ منظر ہمیں خاموشی سے اس مہم کی کامیابی کی داستان سنا رہا ہے، اور وہ تمام افراد جو اس منظر کو ممکن بنانے میں شریک رہے، وہ یقیناً شہر کے اصل خادم اور ہیرو ہیں، ان کی قربانی، دیانت، محنت اور خدمت کو نہ صرف سراہا جانا چاہیے بلکہ ادارہ جاتی سطح پر ان کے لیے اعزازات، نقد انعامات اور مزید ترقی کے مواقع بھی پیدا کیے جانے چاہئیں تاکہ آئندہ بھی جب کوئی چیلنج درپیش ہو، یہ ہیروز پہلے سے بھی زیادہ جذبے کے ساتھ میدان میں آئیں، آخر میں ایک بار پھر افضل ویلفیئر آرگنائزیشن کے پلیٹ فارم سے ایل ڈبلیو ایم سی اسسٹنٹ ڈائریکٹر رضا علی سید، ان کی ٹیم اور تمام خاکروب بھائیوں کو سلام عقیدت، خراج تحسین اور دعاؤں کے نذرانے جنہوں نے اپنی محنت سے ہمیں یہ سکھایا کہ سچی نیت اور ایماندارانہ جذبے کے ساتھ انجام دی گئی کوئی خدمت کبھی ضائع نہیں جاتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button